اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر واپس نہ کرنے کا اعتراف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر واپس نہ کرنے کا اعتراف ،ایف آئی اے چالان کے مطابق قوائد کے تحت سائفر دفتر خارجہ کو واپس کرنا ضروری تھا،30 ستمبر کو قبضے میں لی گئی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری خارجہ کی ہدایت پر سائفر اعظم خان کو دیا گیا ،دفتر خارجہ کے 3 افسران نے بھی شہادت دی کہ سائفر واپس موصول نہیں ہوا، سائفر کی غیر قانونی تحویل سے ملزمان نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا،سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ’’جلسے‘‘ میں سائفر کی کاپی لہرائی، دونوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 کے تحت ملزمان قرار،چالان کے متن کے مطابق ملزمان کے اقدامات سے غیر ملکی قوتوں کا مفاد پورا ہوا اور پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے مجرمانہ اقدام نے پاکستان کے خارجہ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا

متعلقہ خبریں