اہم خبریں

ورلڈکپ کا دوسرابڑااپ سیٹ،نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرادیا

دھرم شالہ (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 15ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو38رنزسے ہرادیا،تفصیلات کے مطابق منگل کو دھرم شالہ میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں 8 وکٹ پر 245 رنز بنائے۔کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 78 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور آرین دت 23 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ وین ڈرمیروی 29 اور تیجا نیدا منرو 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کی طرف سے لونگی نگیٹی، مارکو جانسن اور کگیسو ربادا نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 42.5اوورز میں207 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی،واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیموں کا ایونٹ میں یہ تیسرا میچ ہے، جنوبی افریقا نے اپنے دو میچ سری لنکا اور آسٹریلیا سے جیتے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ خبریں