راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے نیو میٹرو سٹی کو گلو پارک کی افتتاحی تقریب سے روک دیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے نیو میٹرو سٹی کو گلو پارک کی افتتاحی تقریب سے روک دیااورنوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ گلو پارک کا افتتاح کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، سوسائٹی پر تعمیراتی کام، پلاٹس کی خریدو فروخت، مارکیٹنگ اور تقریبات پر پابندی عائدہے، نوٹس میں کہاگیاکہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے یادرہے کہ نیو میٹرو سٹی کو تاحال آر ڈی اے سے منظوری نہیں مل سکی۔















