لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلی ٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کے احکامات جاری کردئیے،تفصیلات کے مطابق منگل کونگراںوزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کابینہ کے ہمراہ فیصل آباد کے لاری اڈہ پہنچ گئے، وزیر اعلی محسن نقوی نے بسوں میں سوار مسافروں سے ملاقات کی، اورکرایوں میں کمی کے بارے میں استفسار کیا ،انہوںنے لاری اڈہ میں موجود مسافروں سے بھی کرایوں میں کمی کے حوالے سے پوچھا،اس موقع پر مسافروں نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جی بلکل کرائے کم ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کل48 گھنٹے میں عوام کو ریلیف دینے کی ڈیڈ لائن دی تھی،ڈیزل کی بسوں کے کرائے10 فیصد کم ہوگئے ہیں،ٹرول والی بسوں کا کرایہ15 فیصد کم ہوگیا ہے،گڈز ٹرانسپورٹ والے بھی10 فیصد کرایے کم کریں گے، انہوں نے کہاکہ فلار ملز والوں نے بھی آٹے کا تھیلا15 روپے سستا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،ایسوسی ایشن نے گھی پر 15 روپے کلو کمی کا کہا ہے،چینی پہلے ہی مارکیٹ میں145 روپے کلو پر آچکی ہے،دالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے بات چیت جاری ہے۔پولٹری میں بھی12 سے 15 فیصد کمی ہوگی۔















