راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقدہ 260ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس منعقد ہوئی،فورم کو خطے کی صورتِ حال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔فورم نے ہر قسم کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔فورم نے غزہ-اسرائیل جنگ میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث معصوم شہریوں کے جانی نقصان پرتشویش کا اظہار کیا۔کانفرنس میں ملکی سرحدوں اورسکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،آئی ایس پی آرکے مطابق نفرنس کےشرکا نے مستونگ ،ہنگو،ژوب کےشہدا کےایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، دہشتگردی کیخلاف فورسز،قانون نافذکرنیوالے اداروں کی قربانیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا،شرکا نے کہاکہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے دشمنوں کے اشارے پرکام کرنیوالوں سے طاقت سے نمٹیں گے۔کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے کئے گئے اقدامات کو پاکستانی عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔فورم نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔کانفرنس کے شرکاء نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023 تک ملک بدر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کا عزم کیا۔















