اہم خبریں

پاکستان کی چین کو سولر پارکس میں سرمایہ کاری کی دعوت

بیجنگ (نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستان کی لڑائی میں مدد اور ملک کے توانائی کے درآمدی بل کو کم کرنے میں تعاون کے لیے چین کو سولر پارکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ سولر پارکس میں سرمایہ کاری سے دہرا فائدہ ہو گا،ایک طرف وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگی تو دوسری جانب اس سے توانائی کے درآمدی بل کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت پاکستان 2030 تک 65 فیصد قابل تجدید توانائی کا حصول چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں