اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ فیصلہ چیلنج کردیادوسری طرف حکومت نے پریکٹس پروسیجر قانون کے تحت سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جس میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ۔اپیل میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے، نیب ترامیم بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں۔ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، اور سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان اختیار پر تجاوز ہے۔















