راولپنڈی (نیوزڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بٹ، خالد یوسف اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی جیل میں موجود رہے۔پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شاہ خاور اور ایف آئی اے کی ٹیم تفتیشی آفیسر کے ہمراہ سماعت کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالتی حکم کے مطابق ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی تھی تاہم عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی اور کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔















