لندن (نیوزڈیسک)لاس اینجلس اولمپکس 2028 کیلئے کرکٹ کو بھی دیگر گیمز کی طرح اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔عالمی رپورٹس کے مطابق اولمپکس کی تاریخ میں دوسری بار کرکٹ کو اولمپک گیمز میں شامل کیا جارہا ہے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ایگزیکٹو ممبران نے فیصلے کی منظوری۔سال 1900 میں آخری بار کرکٹ کا کھیل اولمپکس میں کھیلا گیا تھا، جسکا فائنل انگلینڈ اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان ہوا تھاجبکہ نیدرلینڈز اور بیلجیم کی ٹیمیں ایونٹ سے دستبردار ہوگئیں تھی۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ کا کہنا تھاکہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ لاس اینجلس کے منتظمین کی درخواست کے بعد کیا گیا، ٹی20 کرکٹ کا ورژن، بین الاقوامی مقابلوں میں تیز ترین اور سب سے زیادہ دلچسپ ہے۔ اس فارمیٹ کو اس کے شاندار سنسنی اور وسیع پیمانے پر مقبولیت کی وجہ سے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر کرکٹ کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔مزید پڑھیں: 128سال بعد اولمپک گیمز میں کرکٹ کی واپسی کا امکان روشنانہوں نے کہا کہ سال 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ اپنا ڈیبیو کرے گی بلکہ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے کھیل بھی کھیلے جائیں گے،آرگنائزنگ کمیٹی کی اضافی کھیلوں کی تجویز میں سافٹ بال، ٹی20 کرکٹ، فلیگ فٹبال اور اسکواش شامل ہیں۔















