اسلام آباد (اے بی این نیوز )غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے تناظر میں غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقغزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امدادی امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے حکومت مصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ ہم آہنگی کر رہی ہے تاکہ ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔















