اہم خبریں

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ، غزہ تنازعہ پر پاکستان کا موقف واضع ہے، جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے ۔ پاکستان کاتنازعہ فلسطین پر واضح موقف رکھتا ہے،پاکستان 1967سے آزادی فلسطین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیل کے معاملے پر پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔نگران وزیرخارجہ جلیل عباسی جیلانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں، پاکستان زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیج رہا تھا جس کیلئے افغانستان تیار تھا،افغانستان نے خود کہا کہ ہماری ضروریات اندرونی سطح پر پوری ہو چکی ہے ،جلیل عباسی جیلانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کئی دہائیوں سے فلسطین پر غیرقانونی قابض ہے،غزہ کے محاصرے اور شہریوں پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے رابطے میں ہیں،اسرائیل فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے،ان کا کہناتھا کہ فلسطینی 6دہائیوں سے اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں،غزہ میں فلسطینی بجلی پانی اور خوراک جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں،او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اسرائیل کے حملوں کی مذمت اور قرارداد منظور ہوگی،نگران وزیر خارجہ نے کہاکہپاکستان فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان خود مختار ملک ہے اور پالیسی عوام کے مفاد میں بناتا ہے، ان کا کہناتھاکہ سعودی عرب بہت اہم ملک ہے او آئی سی میں بھی اہم کردار ہے ،پاکستان کی پالیسی ہمیشہ فلسطینیوں کے حق میں رہے گی،پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ ، سیاسی اور دفاعی تعلقات ہیں۔

متعلقہ خبریں