کراچی(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہو کر 1811 ڈالر کی سطح پر آ گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کے برعکس فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب2400روپے اور2837روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا.















