اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی متفرق درخواست پر تین اعتراض عائد ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی دائری برانچ نے تین اعتراضات عائد کئے ،رجسٹرار آفس کا اعتراض کے مطابق ایک درخواست میں دو قسم کی استدعا کیسے کی جا سکتی ہے ؟ پہلے جس درخواست پر فیصلہ ہو چکا اس میں دوبارہ کیسے ریلیف مانگ سکتے ہیں ؟ سزا معطلی کی پہلی درخواست میں ریلیف مانگا نہیں اب کیسے مانگ سکتے ہیں ؟ رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر کردی چیف جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل میں ترمیم کرکے اسٹیٹ کو فریق بنانے کی بھی استدعا کر رکھی ہے چیرمین پی ٹی آئی نے آج سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی















