اہم خبریں

نواز شریف کی وطن واپسی کنفرم ، اتحاد ائیرلا ئن سے ایڈوانس بکنگ ،21اکتوبرکوشام6بجکر25منٹ پر لاہور لینڈ کرینگے

لاہور ( اے بی این نیوز      )قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کنفرم ،ٹکٹ بک کرا لی،نوازشریف21اکتوبرکولندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے، اسی روز ابوظہبی سے لاہورکیلئے روانہ ہوں گے،،نوازشریف کی اتحاد ائیرلائن کی پرواز243کی ایڈوانس بکنگ کرالی گئی،،پرواز علامہ اقبال ائیرپورٹ پرشام6بجکر25منٹ پرلینڈکرے گی،نوازشریف کیلئے بکنگ اتحاد ائیرلائن کی بزنس کلاس میں کرائی گئی ،نواز شریف نے قریبی رفقاء کو لندن بلا لیا، وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ن لیگ کی 21اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے کیلئے نئی حکمت عملی تیار، شہبازشریف اور مریم نواز سمیت کسی رہنما کاخطاب نہیں ہوگا،نواز شریف اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بیانیہ دیں گے۔

متعلقہ خبریں