اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔















