اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیرت النبیﷺ میں عصرِ حاضر کے تمام مسائل کا حل موجود ہے،وفاقی ٹیکس محتسب میں پہلی مرتبہ سیرت کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے،اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کا ذکر بلند فرمایا جو قیامت تک جاری رہے گا،اعلیٰ اخلاقیات وہی ہیں جو ہمیں اللہ کے رسول ﷺ نے بیان فرما دیے،سرکار دو عالم نے جو اخلاق حسنہ پیش کیے وہی اخلاقات کامعیار ہے،وزیر مذہبی امور انیق احمد کا وفاقی ٹیکس محتسب میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب ،انہوں نے کہا کہ قرآن کریم حضرت مصطفی ﷺ کی سیرت کی پہلی کتاب ہے،ہمیں بطور قوم اور فرد قرآن کریم کے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہئے،قرآن میں انکے لیے سخت وعید ہے جو اللہ کی زمین پر اسکا نظام نافذ نہیں کرتے،تلاش حق اور اعلان حق کے بعد نفاذ حق کا مرحلہ آتا ہے،تقریب کے آخر میں مقابلہ نعت و تقاریر کے فاتحین کو اسناد اور نقد انعامات دیے گئے















