اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ،سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کیاجلاس میں پارٹی قائد نواشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،شہباز شریف نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا، نواز شریف نے عوام کی خاطر قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں، نواز شریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے، 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا، اتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے، لوڈشیڈنگ کی طرح معاشی بدحالی ختم کریں گے، 21 اکتوبر کو عوام اور پارٹی کارکن نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے،21 اکتوبر کو عوام پاکستان کی ترقی، امید کا استقبال کریں گے، قائد نواز شریف کے لئے پوری قوم منتظر ہےنواز شریف نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی تقاریر،کیں۔















