اہم خبریں

سابق وزیر خارجہ سےفیملی کی اڈیالہ جیل میں 1 گھنٹہ 25 منٹ پر محیط ملاقات

راولپنڈی(  اے بی این نیوز       )سابق وزیر خارجہ سے فیملی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، 1 گھنٹہ 25 منٹ پر محیط ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی صحت اور زیر سماعت مقدمات پر بات چیت کی گئی،اہلخانہ نے ملاقات کے دوران جیل کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا، شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران جیل میں ملنے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، جیل زرائع کے مطابق ملاقات میں شاہ محمود قریشی کھ بیٹے زین قریشی،اہلیہ ماہین قریشی،بیٹی مہربانو قریشی اور بہو ماہ نور قریشی شامل تھی، شاہ محمود قریشی سے وکیل بیرسٹر تیمور ملک اور سمیر چنائے نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں