اہم خبریں

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست جاری رکھے گی، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے، کوئی لیڈر کہتا ہے ہم جنوری میں الیکشن کیسے لڑیں گے، کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے ٹھنڈ بہت ہوگی، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پیر کوکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام جارہا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت جو سرمایہ کاری کی بات کرتی ہے، عوامی نمائندے مسائل کا حل بتائیں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اس وقت تمام بلدیاتی نمائندے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ رہے ہیں، میں نے حکومت میں ہوتے ہوئے بڑی کوشش کر کے ترقیاتی اسکیمیں منظور کرائی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے، نفرت کی سیاست کی وجہ سے ملک تقسیم کا شکار ہے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے وقت پرہوں۔

متعلقہ خبریں