اہم خبریں

سراج الحق کا حکومت میں آتے ہی کرپشن، سودی نظام ختم کرنے کا وعدہ

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت دی جائے تو تیاریاں مکمل ہیں، معاشی منصوبہ موجود ہے۔ جماعت اسلامی حکومت میں آتے ہی سودی نظام کو ختم کرے گی۔پی ڈی ایم حکومت آئی تو شرح سود 17 فیصد تھی، اب 22.70 فیصد ہے۔ مولانا فضل الرحمان صاحب پی ڈی ایم سربراہ تھے چاہیے تھا سودی نظام کے خلاف کھڑے ہوتے۔ جماعت اسلامی تمام گورنر ہاؤسز کو ختم کر کے عوام کے لیے کھولے گی۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو انگریز دور کے بڑے بڑے محلات کو ختم کریں گے۔سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار معاشی صورتحال پر سمینار سےخطاب کے دوران کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن کو کیسے کنٹرول کیا جائے ہمارا بنیادی مسئلہ ہے۔ چین کا 50 سالہ معاشی منصوبہ ہے اور ہمارے پاس ایک سال کا منصوبہ بھی نہیں۔

متعلقہ خبریں