اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جشن عید میلاد النبیﷺ ،دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں پشاور،لاہور،کراچی اور کوئٹہ میں 21 ،21توپوں کی سلامی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایوب سٹیڈیم میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی،فضا توپوں کی گونج اور فوجی جوانوں کے نعرے تکبیراللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ،تقریب میں ملک میں امن اور سلامتی اور استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔















