اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس،،سپریم کورٹ کی حکومت کو2 ماہ کا وقت دینے کی استدعا مسترد، یکم نومبر تک کیس کی سماعت ملتوی،وکلا سے 27 اکتوبر تک تحریری جواب طلب، پی ٹی آئی ،حکومت اور الیکشن کمیشن نے درخواست واپس لینے کی استدعا کردی،، عدا لتی حکمنا مے میں کہا گیا ابھی یہ درخواستیں نمٹا نہیں رہے، عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آج سب فریقین موجود نہیں تھے۔فریقین کو حاضری کا ایک اور موقع دیا جاتا ہے۔