اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے کے لیے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹر منظور احمد، مشرف آر سیان، امان اللّٰہ عامر اور اعجاز خان ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ خالد محمود، محمود خلیل اور چیئرمین ایف بی آر ٹاسک فورس کے ارکان ہوں گے، ٹاسک فورس ٹیکس وصولیوں اور ٹیکس پالیسی کو علیحدہ کرنے کا کام کرے گی۔ٹاسک فورس ان شعبوں کی نشاندہی کرے گی جس سے زیادہ ٹیکس حاصل کیا جا سکتا ہے۔















