اسلام آباد(نیوزڈیسک)توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی تاہم اسے مسترد کر دیا گیا۔جمعرات کو ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔سماعت کے موقع پر جسٹس بابر ستار ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر برہم بھی ہوئے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔















