لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف لندن میں نوازشریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں،واضح رہے وہ مسلسل دوسری دفعہ لندن کا دورہ کر چکے ہیں۔ اہم بات یہ کہ شہبازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی 21 اکتوبر کو فائنل ہے ، ان تاریخی عوامی استقبال کیا جائیگا۔















