ملتان(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پرملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی چوری میں ملوث ایک ہزار 744افراد گرفتار ،ایک کروڑ29لاکھ روپے کاجرمانہ عائد،مقدمات کی مجموعی تعداد4ہزار 326ہوگئی، مہم کے دوران اب تک 56ہزار640نادہندگان سے ایک ارب 16کروڑروپے وصول کئے جاچکے،پیسکوریجن میں اب تک 5ہزار 816سے زائد کنڈے ہٹا لئے گئے۔















