اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کر کٹ ورلڈ کپ سر پر، میگا ایونٹ کے لئے قومی سکواڈ کا تا حا ل اعلا ن نہ ہو سکا، ٹیم انتخا ب میں پسند نا پسند کا کھیل جا ری،اے بی این نیوز اندرونی کہانی سامنے لے آیا،ذکا اشرف کی زیر صدارت پی سی بی ہیڈکواٹر لاہور میں ریویو کمیٹی کا اجلاس ، انضمام الحق اجلاس سے غیر حاضر ،کپتان بابر اعظم ،ڈائریکٹر مکی آرتھر اور کوچ بریڈ برن کی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت، بابر اعظم قیادت کو تبدیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے رہے،شاداب خان کو ناقص کارکردگی کےباوجود عہدے پر برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار ،فاسٹ باولنگ کوچ کا شاداب خان کی باؤلنگ میں بہتری کے لیے سپین باولنگ کوچ رکھنے کا مشورہ ، ذکا اشرف کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر ٹیم سلیکٹ کرنے کے خواہش مند ہیں۔