کراچی(نیوز ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ،روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں مسلسل کمی ہونے کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی ۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 305 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 306 روپے 97 پیسے کا ٹریڈ رہو رہا تھا ۔















