اسلام آباد(نیوزڈیسک)بجلی بلوں پر عوام کو ریلیف دینے کا معاملہ عالمی مالیاتی ادارہ حکومتی تجاویز پر آج جواب دے گا، ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ و توانائی حکام نے آئی ایم ایف کو ریلیف پلان سے آگاہ کر دیا ۔بلوں میں ریلیف سے گردشی قرضہ،وصولیوں، آئی پی پیز ادائیگیوں پر اثرات بارے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف فراہم کردہ تجاویز کی روشنی میں جواب دے گا ۔یاد رہے کہ عوامی احتجاج کے بعد نگران حکومت کا 3 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے ریلیف دینے کا پلان ہے ذرائع ستمبر میں 300 یونٹ والے بل میں 3 ہزارروپے تک کمی ہوگی ذرائع 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی ۔















