سری لنکا (نیوزڈیسک) پاک بھارت ایشیاء کپ کے دوران بھارت نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ایشیا کپ ون ڈے کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوتے ہوتے بچ گیا ۔ بارش رکتے ہی میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی بائولرز شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان روہیت شرما اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھا دی ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جاری ہے جس میں شاہین آفریدی نے بھارت کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔
بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے۔اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا، اس وقت کریز پر شبمن گل اور نئے آنے والے بلے باز شریس ائیر موجود ہیں۔پالیکے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکورکرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے،بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔















