اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت ٹاکرا ،انڈیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ۔ دنیا کرکٹ کا بڑا مقابلہ ، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت آج ٹکرائیں گے ، کینڈی کا پالے کیلے سٹیڈیم سج گیا ، پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم ، پاکستا نی باؤلنگ اٹیک بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑانے کو تیار ، شاہین شاہ آٖفریدی قومی ٹیم کی ہیں جان تو حارث رؤف اور نسیم شاہ پر ہے سب کو مان، شاداب بھی گگلی سے کریں گے بھارتی بلے بازوں کو پریشان ، کپتان بابر اعظم، ، رضوان اور افتخار بھی کریں گے چوکے چھکوں سے وار،روہت الیون کے پاس بھی کوہلی، شبمن گل اور سوریا کمار بیٹنگ کے ہتھیار، کرکٹ دیوانوں کیلئے خوشخبری ، میچ کے دوران بارش کے امکانات بھی کم ہوگئے ،بڑے میچ کے لیے بڑ ے شہروں میں بڑی سکر ینیں نصب کردی گئیں ۔















