اہم خبریں

مہنگائی ، بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر شٹرڈائون ہڑتال جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جماعت اسلامی اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر ملک بھر میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال ،مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کیخلاف کامیاب شٹر ڈائون جاری ،نگرانوں کے آبائی علاقوں میں بھی تاجر وں نے شٹر ڈائون کرکے ان پر عدم اعتماد اور نفرت کا اظہار کیا،ملک کے طول و عرض میں کاروبار بند اور پہیہ جام کامیابی سے جاری ہے وفاقی دارالحکومت میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں مکمل بند ،شہر اقتدار کے تاجروں نے پہیہ جام کرکے حکمرانوں سے اپنی نفرت کا اظہار کردیا،پنجاب کے شہرلاہور، گوجرانوالہ ، جہلم ، کھاریاں،گجرات ، وزیر آباد ، فیصل آباد بھی بند،چیچہ وطنی ، بھکر ، لیہ ، راجن پور ، ملتان، صادق آباد ، رحیم یار خان میں بھی پہیہ جام ہڑتال جاری ،میانوالی ،سیالکوٹ ، جنیوت ، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ،چشتیاں میں بھی شٹر ڈائون، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، اوگی ، پشاور، مردان ، نوشہرہ ، اٹک ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مالاکنڈمیں بھی پہیہ جام ہڑتال کی گئی ،کراچی ، حیدر آباد ، نواب شاہ ، سکھر ، لاڑکانہ ، شداد پور، خیر پور ، میر پور خاص، جیکب آبادمیں بھی شٹر ڈائون جاری،بلوچستان میںپشین ، قلعہ عببد اللہ ، گوادر میں بھی تاجر وں نے حکمرانوں پر عدم اعتماد کر دیا ،مرکزی تنظیم تاجران کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تاجر سراپا احتجاج ، مکمل شٹر ڈائون جاری،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تک شٹر ڈائون جاری رہے گا ۔حکمران اشرافیہ ، مراعات یافتہ طبقے اور بیوروکریسی کو دی جانی والی سہولیات ختم کرنے کو تیار نہیں ،34کروڑ مفت بجلی یونٹس کو ختم کیا جائے ،تاجر پر امن ہیں اور مذاق اڑانے والوں کے منہ پر شٹر ڈائون کو کامیاب بنا کرتمانچہ مار رہے ہیں ،محمد کاشف چوہدریقوم اپنا حق لیکر رہے گی ،جہدوجد جاری رہے گی ،محمد کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو آئندہ کا لائحہ عمل حکمران برداشت نہیں کر سکیں گے،دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاون ہڑتال، پشاوربار ایسوسی ایشن نے بھی آج مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال دیدی وکلاء بھی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرےمیں شریک ہیں۔، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں