اہم خبریں

8 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی کی ضمانت منظور

راولپنڈی( اے بی این نیوز       )راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 8 سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی کی ضمانت منظور کرلی دونوں ملزمان کی ضمانت راضی نامہ کی بنیاد پر منظور کی گئی کیس کی سماعت سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مہرالنساء نے کی ملزمہ بختاور اور ملزم علی شیر نے 8 سالہ کنزہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھادونوں میاں بیوی کے خلاف متاثرہ بچی کے والد فضیل احمد نے تھانہ روات میں مقدمہ درج کرایا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو گزشتہ شب گرفتار کر لیا تھا مدعی مقدمہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان صلح ہوگئی ہے وہ کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے جس پر عدالت نے بروے راضی نامہ میاں بیوی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوِئے ملزمان کو پچاس ہزار فی کس کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کاحکم دیا۔

متعلقہ خبریں