اہم خبریں

عوام بجلی کے بلوں میں ریلیف بھول جائیں، حکومت کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )عوام بجلی کے بلوں میں ریلیف بھول جائیں، ہم سبسڈی نہیں دے سکتے ،نگران وزیر خزانہ کااعلان، شمشاد اخترکہتی ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہمیں ورثے میں ملا اس پر دوبارہ بات چیت ممکن نہیں ، بدقسمتی سے ہم نے معیشت کی بہتری کے بجائے اسے کمزور کرنے کیلئے تمام کام کئے ،،، آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ دوسرے دو طرفہ قرضے جڑے ہیں، تیل کے حوالے سے ہمارا دنیا پر انحصار ہے اور ہمیں بوجھ عوام پر منتقل کرنا پڑتا ہے، نگران وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز سے سے ورچوئل را بطہ ،،بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں ، آئی ایم ایف کی بجلی بلوں کی قسط نہ کرنے کی ہدایت،،، عوام کو ریلیف دینے پر غور کیلئے وقت مانگ لیا ،،پاور ڈویژن نے اگست کے بجلی بلوں کی وصولی تین اقساط میں کرنے کی تجویز دی تھی ۔ اگست کے بجلی بلوں کی وصولی اقساط میں اکتوبر تک کرنے کی تجویز دی گئی،، گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف منظوری سے مشروط کیا گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں