اہم خبریں

ایمان مزاری کو وفاقی دارالحکومت سے باہر لے جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو وفاقی دارالحکومت سے باہر لے جانے سے روک دیا،ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نا لے جایا جائے ، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی اور ایف آئی اے کو حکم دیدیا گیا،مزید حکم دیا گیا کہ بیس اگست کے بعد کے کسی وقوعہ میں ایمان مزاری کو گرفتار نا کیا جائے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تین صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کر دیا سیکرٹری داخلہ کل تک صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لیکر عدالت کو آگاہ کریں ،،آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے ایمان مزاری کے خلاف مقدمات کی تفصیل متعلق کل آگاہ کریں ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت کو بھی کل کے لئے نوٹس جاری ایمان مزاری وکالت کے شعبہ سے وابسطہ ہیں تین مقدمات درج ہو چکے ہیں ،عدالت پہلے ہی خفیہ مقدمات میں شہریوں کی گرفتار پر ناپسندیدگی کا اظہار کر چکی ،پٹشنر شیریں مزاری کو خدشہ ہے بیٹی ایمان مزاری کو کسی اور مقدمہ میں بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں