اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت نے مہنگائی سے تنگ غریب عوام پر بجلی کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، ذرائع کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے ہوگا۔















