لاہور(نیوزڈیسک)بجلی بلوں میں اضافے اور ٹیکسوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا.درخواست شیخ محمد لطیف نے احمد عبدللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ۔ درخواست میں چیئرمین واپڈا اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا گیا ہےبجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں، ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس، الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں، اعلی عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں۔بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کردیا جاتاہے،بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے۔















