اہم خبریں

عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آبادہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا .عدالت فیصلہ آج دن 11 بجے سنائے گی ۔گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں