اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہاورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران عالمی صورتحال سمیت پاکستان کے خارجہ تعلقات پر سیرحاصل گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتا ہے ۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکہ کیساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکوں میں مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف بھی رہتا ہے، ہم منفی توانائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تباہی سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان میں مسئلہ زیادہ اخراجات اور کم وسائل ہیں۔















