اہم خبریں

سا نحہ نو مئی، پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سا نحہ نو مئی, انسداددہشتگردی عدالت نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی,, ضرورت محسوس ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو حراست میں بھی لیا جا سکتا ہے، انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ، تفتیشی افسر نے موقف اختیا ر کیا چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں مزید دفعات کا اضافہ ہوا ہے ،، نئے الزامات کی بابت تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں