جنوبی وزیرستان ( اے بی این نیوز )شہدا ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی واپسی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو ہتھیار ڈالنے تک نہیں چھوڑیںگے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جنوبی وزیرستان کے علاقے عسمان منزہ کےدورے کے دوران گفتگو،کہا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک شکار کیا جائے گا،آرمی چیف کو انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے علاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی ،گزشتہ روز اس علاقے میں چھ بہادر فوجیوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا ۔















