اہم خبریں

بٹگرام، چیئر لفٹ آپریشن کامیاب،تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

پشاور ( اے بی این نیوز      )اللہ کا شکر ہے کہ بٹگرام میں ریسکیو آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا،نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے سماجی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس مشکل آپریشن کو مکمل کرنے میں ہماری بہادر مسلح افواج کے جوانوں کا عزم اور حوصلہ قابل تعریف ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ تما آٹھ افراد کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا ہے آپریشن کامیاب رہا، آئی ایس پی آر کے مطابق جن آتح افراد کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا ان میں عرفان ولد امریز،نیاز محمد ولد عمر زیب ،رضوان ولد عبد القیوم، گلفراز ولد حکیم داد، شیر نواز ولد شاہ نظر،ابرار ولد عبدالغنی، عطاء اللہ ولد کفایت اللہ، اسامہ ولد محمد شریف شامل ہیں،بٹگرام آپریشن انتہائی مشکل آپریشن تھا جس میں اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کی،تما پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ایک بچے کو ہیلی کاپٹر ریسکیو کے بعد گراؤنڈ سے آپریشن شروع کر دیا گیا تھا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث منقطع کر دیا گیا متبادل طریقوں سے پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور ایک اور چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر ڈال کر متاثرہ ڈولی کے قریب لایا جا تا رہا جس سے ایک ایک کر کے سب کو ریسکیو کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے ریسکیو آپریشن میں تین اور بچوں کو ریسکیو کر لیا ،اب تک کل پانچ بچے ریسکیو کئے جا چکے ہیں ،جی او سی ایس ایس جی خود اِس ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں باقی افراد کےریسکیو کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔ تاہم اب آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے،اور تمام افراد محفوظ ہیں۔

متعلقہ خبریں