اہم خبریں

اسلام آباد سپیشل سیکرٹ ایکٹ کی سماعت کیلئے عدالت قائم،شاہ محمود قریشی آج پیش ہونگے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں عدالت قائم کردی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو اضافی اختیارات سونپ دیئے گئے ۔ سیکرٹ ایکٹ کے تحت شاہ محمود قریشی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں عدالت بنا دی گئی ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو تفویض کر دیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں آج پیش کیا گیا ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرہ ہو گی۔

متعلقہ خبریں