اہم خبریں

نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل مکمل، وزرا آج شام 5بجے حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل مکمل، وزرا آج شام 5بجے حلف اٹھائیں گے ،تقریب حلف برداری آج شام ایوان صدر میں ہو گی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نگران وزراء سے حلف لیں گے،اہم وزارتوں کیلئے نام تجویز کر دیئے گئے، مرتضیٰ سولنگی نگران وزر اطلاعات عات ڈاکٹر شمشاد اختر نگران وزیر خزانہ ،گوہر اعجاز نگران وزیر تجارت، ڈاکٹر تابش گوہر نگران وزیر توانائی ہوں گے،انیق احمد اور ڈاکٹر عمر سیف کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ڈاکٹر وقار اور احد چیمہ کے نام بھی نگران کابینہ کا حصہ بنانے کی تجویز،سرفراز بگٹی، محمد علی، سلطان آلانہ، جلیل عباس جیلانی کا ناموں پر بھی غور،نگران وزیراعظم کی کابینہ کیلئے مزید ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ خبریں