راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 2 وکلاء کی عبوری ضمانتیں منظورکرلیں۔شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کے خلاف مقدمہ تھانہ اٹک پولیس نے درج کیا تھادونوں وکلاء پر جیل عملہ سے جھگڑا کرنے۔یونیفارم۔پھاڑنے کا الزام ہے۔ہائیکورٹ نے دونوں وکلاء کو پچاس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔تھانہ اٹک پولیس کو نوٹس 30 اگست کو مقدمہ کا ریکارڈ طلب ،گرفتاری سے بھی روک دیا۔ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔دونوں وکلاء کمرہ عدالت موجود ،دونوں کو شامل تفتیش بھی ہونے کا حکم۔















