اہم خبریں

نگران وزیراعظم پر تحفظات،آپ نے مشرف اور باجوہ کی سازشیں بھلا دیں، اختر مینگل کا نواز شریف کو شکوہ بھرا خط ارسال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم پر تحفظات ، نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما اختر مینگل نے نواز شریف کو خط لکھ دیا، نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہاربلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما سردار اختر مینگل کی جانب سے میاں نواز شریف کو خط لکھ دیا گیا خط میں گلے شکوں کا اظہار کیا ہے۔میرا یہ خط 22 جولائی 2022 کےمیسج کا تسلسل ہے، جن مسائل کا ذکرمیں نے پہلےکیا تھا کاش اُن میں کمی آتی،آج بھی وہی بلوچستان وہی جبری گمشدگیاں ہیں، سیاسی حل کے بجائے بندوق سے مسئلےکے حل کی کوشش کی جا رہی ہےہم پر جو گزری یا گزر رہی ہے وہ ہماری قسمت ہے، حیرانی اس بات کی ہےکہ جو آپ لوگوں پرگزری اُس سے ابھی تک آپ نے سبق نہیں سیکھا،موجودہ حالات کا حل سیاستدانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے تلاش کیا جا رہا ہے،۔ہمیں جنرل ایوب سے جنرل مشرف تک کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں،آپ کی جماعت مشرف اور باجوہ کی سازشوں اور غیر آئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی۔

متعلقہ خبریں