اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات ختم ،نگران وزیراعظم کےنام پرمشاورت ، دونوں نے نگران وزیراعظم کیلئے تین نام پیش کردئیے، کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا،، کل دوبارہ ملاقات ہو گی،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کہتے ہیں بڑے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ، تین میں نے اور تین نام وزیراعظم نے دئیے، دونوں ایکدوسرے کے ناموں پر غور کریں گے،کل پھر نشست ہو گی، آئین کے مطابق نگران وزیر اعظم کے ناموں پر مشاورت کیلئے تین دن ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہ کرنے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔















