راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی،سیالکوٹ نارووال اور راولپنڈی کے نالوں میں بارش سے طغیانی کاخدشہ،محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد سمیت کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش کے پیشگوئی،لاہور میں رات گئے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار،کراچی میں صبح اور رات میں بونداباندی کا امکان،بارش اور تیز ہواؤں کے باعث پشاور ، چارسدہ ، مردان ، پبی، تنگی اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہو ئی۔















