لندن(نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کا کارنامہ ،46 ہزار سال پہلے سے جمے کیڑوں کو ہوش میں لے آئے، تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیق سے ثابت کردیا کر زندگی کو فریز کر کے ہزاروں سال تک روکا جا سکتا ہے ،اس کا عملی نمونہ سائبیریا کی برف سے ملنے والے ہزاروں سال پہلے کے جمے کیڑوں کو ہوش میں لا کر پیش کیا، جنہوں نے ہوش میں آتے ہی کئی بچے پیدا کیے اور مرگئے ،ان کیڑوں کا تعلق اُس دور سے ہے جب زمیں پر ڈائنوسورکا راج ہوا کرتا تھا، تب سے برف میں جمعے یہ چھوٹے چھوٹے کیڑے سائبیریا کی برف میں فریز ہو گئے جن کو برف پگھلنے کے بعد سائنس دانو ں نے نکالا اور دوبارہ ہوش میں لے آئے ، اِن کیڑوں کی طبعی عمر صرف چند دن ہی تھی ۔