اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چین کے نائب وزیراعظم آج دورے پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے، چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت ،وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی سدا بہار دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔ واضح رہے کہ چینی نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔















